اسلام آباد : پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے فلائنگ آفیسر جنید سلیم نے برطانیہ کی رائل ایئرفورس اکیڈمی میں ’’بہترین غیر ملکی کیڈٹ ‘‘ کا ایوارڈ حاصل کرلیا ۔

558c4814de57c

پاکستان ایئرفورس کے فلائنگ آفیسر جنید سلیم کو ایک خصوصی تقریب میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے جنید سلیم کی اس کامیابی کا جشن منانے کے لئے جمعرات کو ایک تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ہائی کمشنر سید ابن عباس نے پاک فضائیہ کے آفیسر کو ملک کا نام روشن کرنے اور غیرمعمولی کامیابی پر مبارکباد دی ۔

ان کا کہنا تھا جنید سلیم کی کامیابی پاکستان ایئرفورس کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنید سلیم کی کامیابی نہ صرف پاک فضائیہ بلکہ پوری پاکستانی قوم کے لئے اعزاز کی بات ہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے تعلیمی اور تربیتی ادارے کسی سے کم نہیں۔

اس موقع پر جنید سلیم نے اپنی کامیابی کو پاک فضائیہ کی رسالپور اکیڈمی میں تربیت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔

فلائنگ آفیسر نے کہا کہ ان کی کامیابی ملک میں امن و استحکام کیلئے دہشت گردوں سے برسرِ پیکار پاکستانی مسلح افواج کا حوصلہ بلند کرے گی۔

Leave a comment